ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

تھانہ حضروکے ایس آئی منور خان نے ایک مشکوک شخص محمد قاسم ولد محمد اسلم سکنہ محلہ اتمان خیل جلالیہ سے کل1160 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی ظفر اقبال نے مخبر خاص کی اطلاع پرہوٹل ازان رحمان بادشاہ نزد چوہدری مارکیٹ جنڈ ریڈ کیا تو5کس افراد کھلے عام بذریعہ پرچی قمار بازی میں مصروف پائے۔ بعد از دریافت جن کے نام رحمان بادشاہ ولد سیدان گل ساکن محلہ حسین آباد جنڈ،محمد اسلم ولد غلام حسن ساکن محلہ اسٹیشن جنڈ،شاہد اقبال ولد محمد اقبال ساکن محلہ عثمان آباد جنڈ، طارق محمود ولد فتح محمد ساکن محلہ فاروقیہ جنڈ،بابر خان ولد شاہ جہان ساکن محلہ برف خانہ جنڈ معلوم ہوئے۔موقع سے نقد رقم 10500روپے، 5عدد موبائل فون مالیتی 12ہزار،2عدد موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیاملزما ن گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, April 30, 2019