اٹک پولیس کا جرائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤن

ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد اسماعیل نے ایک مشکوک شخص جارج محمد ولدگوہرداد سکنہ حسن ابدال سے 1200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد احمد نے ایک مشکوک شخص حسنین خان ولد جہانگیر خان ساکن اٹک سے رائفل کلاشنکوف معہ متعدد روندقبضہ میں لی مذکورہ اے ا یس آئی نے ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر نورا بابا گراونڈ شینباغ قمار بازی میں مشغول اشخاص محمد رفیق ولد محمد اقبال،؎وقاص علی ولد محمد اکرم ساکن بروٹھا حال شینباغ، فضل خان ولد قادر خان، کامران ولد عبدالرزاق ساکن محلہ شہزاد نگر احمد نواز ولد محمد اعجاز قوم گجر ساکن ڈھیری کوٹ حال شینباغ، محمد لیاقت ولد محمد صادق ساکنائے شینباغ کو گرفتار کر کے نقد رقم مبلغ 34000 روپے، تاش،6 عدد موبائل فون چائنا مالیتی 20,000 روپے اور 2 عدد موٹرسائیکل مالیتی 70,000 روپے کل مالیتی 1,24,000 روپے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد سجاد نے تفتیش مقدمہ نمبر 76مورخہ 1.5.19بجرم399/401ت پ ملزم شہزاد احمد ولد بختیار احمدسکنہ لوئر دیر سے پسٹل 30بور معہ متعدروند برآمد کیے مذکورہ اے ایس آئی نے ایک اور مقدمہ نمبر 76مورخہ 1.5.19بجرم399/401ت پ ملزم محمد کمال ولد محمد جمال سکنہ پٹھان کالونی حیدر آباد حال اسلام آبادسے پسٹل 30بور معہ معتد د روند قبضہ میں لے کر ملز مان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے۔تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی محمد طفیل نے مقد مہ نمبر 119 مورخہ 16.4.19بجر م 302/34/109 ت پ تھانہ پنڈیگھیب میں ملزم محمد فرحان ولد عبدالرحیم قو م اعوان سکنہ ڈہو ک ہجڑ ی داخلہ سورگ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کیے مذکورہ اے ایس آئی نے مقدمہ نمبر 139 مورخہ30.04.19 بجرم 302 ت پ ملزم محمدصدیق ولد محمد رمضان سکنہ ڈہوک لاہم داخلی کھڑپہ سے بندوق 12 بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, May 2, 2019