اٹک پولیس کا جرائم کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری

تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی لیاقت علی نیمقدمہ نمبر 146 مورخہ 03.05.19 بجرم 506ii/353/186ت پ تھانہ سٹی اٹک میں ملزم ندیم مرتضی ولد عظیم خان ساکن گوندل اٹک سے پسٹل 30بور معہ معتدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی صاحب خان نے مقدمہ نمبر 121 مورخہ 24.4.19 بجرم 365B/511/506ii ت پ میں ملزم سیف اللہ ولد محمد افسر سکنہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈکے اے ایس آئی شبیر احمد نے کوہاٹ کی جانب سے ایک سنگل لائٹ ٹرک کورکنے کا اشارہ کیا ڈرائیور ضیافت خان ولد نزاکت خان سکنہ ہری پور نے ٹرک روکنے کے بجائے ٹرک بھگالیا جس کو تعاقب کرکے ٹول پلازہ منکور روک لیا۔ ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا جو پیش نہ کرسکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 108مورخہ 11.08.08بجرم302/34ت پ میں مجرم اشتہاری بشارت خان ولد محمد اعجازکو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 31/17بجرم392ت پ میں مجرم اشتہاری قیوم ولد محبوب خان سکنہ مردان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
جمان اٹک پولیس

 

  

Saturday, May 4, 2019