اٹک پولیس کی شاندار کا روائی متعدد ملزم رنگے ہا تھوں گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی غلام احمد نے تفتیش مقدمہ نمبر 43 مورخہ 04.04.19 بجرم 14/15,9C-CNSA میں گرفتار ملزمان ملک شیراز عرف مٹھو، ملک عاطف عرف مونی پسران مہربان خان سکنہ فتح جنگ سے چرس کل 1420 گرام برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی محمد نواز نے تفتیش مقدمہ نمبر 381 مورخہ 30.08.11 بجرم 302/324 ت پ میں ملزم نواب خان ولد جلال خان ساکن فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی محمد غفار نے تفتیش مقدمہ نمبر 151 مورخہ 28.9.17 بجرم 395/412 ت پ میں ملزم احسان اللہ ولد تاج محمد سکنہ مردان سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے ایس آئی عامر نواز نے تفتیش مقدمہ نمبر 27مورخہ 10.03.19 بجرم 392/411ت پ میں ملزم سید زکی عباس ولد سید اظہر حسین شاہ ساکن حسن ابدال سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کے ایس آئی نادر خان منہاس نے تفتیش مقدمہ نمبر 156 مورخہ 26.03.2011 جرم 302/34 ت پ میں ملزم سلطان خان ولد نکرے خیل سکنہ حضرو سے اسلحہ ناجائز رپیٹر 12 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ انجراء کی پولیس ٹیم نے مجرم اشتہاری کیٹگری اے، کیٹگری بی ارشد امیرولد امیر خان ساکن جنڈ مطلوب مقدمہ نمبر 35مورخہ26.05.15بجرم302/34 مقدمہ نمبر 102مورخہ 24/10/14بجرم 337AI/337FI/452/34کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ترجمان اٹک پولیس

   

 
 
Tuesday, May 7, 2019