اٹک پولیس کا جرائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ اٹک خورد کے ایس آئی محمد یونس نے ایک ہائی ایس نمبری LES-3182 میں بیٹھے مشکوک شخص عثمان غنی ولد اسلم خان سکنہ حضروسے 1040 گرام چرس گردا برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی ابرار احمد نے ایک شخص عاقب زبیر ولد محمد زبیر سکنہ جنڈ سے 1070گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی لیاقت علی نے تفتیش مقدمہ نمبر 232 مورخہ 02.10.17 بجرم 392 ت پ میں ملزم نعیم خان ولد عظیم خان سکنہ اٹک سے اسلحہ ناجائز 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی محمد غفار نے تفتیش مقدمہ نمبر 80 مورخہ 18.02.19 بجرم 395/412 ت پ میں ملزم محمد اعجاز ولد سرفرازسکنہ فتح جنگ سے ناجائز اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کے اے ایس آئی منظر علی شاہ نے تفتیش مقدمہ نمبر 31 مورخہ 22.05.17 بجرم 392/411 ت پ میں مجرم اشتہاری قیوم ولد محبوب خان سکنہ مردان سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

   

 
Wednesday, May 8, 2019