ڈی پی او اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک اور مشیر ماحولیات نے رمضان بازار حضرو کا سرپراٸز وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے ہمراہ رمضان بازار حضرو کا سرپراٸز وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا جس کے بعد انہوں نے مختلف عبادت گاہوں کا بھی وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی حفاظت کیلیے ہر دم تیار ہے اور کسی سماج یا ملک دشمن عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہ دی جاۓ گی۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, May 10, 2019