عوامی آدمیوں کی پولیس کے ساتھ مل کر مورچہ بنانے میں مدد کرنے پر ڈی پی او صاحب کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ

سٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پھل فروشی کے دوران ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رزق حلال کمانے والے پھل فروش کامران اور مسجد عثمانیہ کے باہر پولیس کے ساتھ مل کر مورچہ بنانے میں مدد کرنے پر ناصر کو ڈی پی او آفس بلا کر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے رزق حلال کمانے والے اٹک پولیس کی نظر میں معززین ہیں جن کی قدر کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ترجمان اٹک پولیس
   

Monday, May 13, 2019