ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس نے متعدد مجرم گرفتار کر لئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص بصیر ولد حکیم اللہ سکنہ حسن ابدال سے کل وزنی2070 گرام چرس بر آمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔ایک اور مقدمہ میں مذکورہ بالا ایس آئی نے مقدمہ نمبر 140 مورخہ 13.5.19 بجرم 9C/CNSA میں ملزم بصیرکے انکشاف پر محمد شاہ ولد ظاہرشاہ سکنہ چارسدہ سے کل گردہ وزنی 1871 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدمقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کے ایس آئی محمد یونس نے ایک شخص محمد غفران ولد نور الہی ساکن حضروسے چرس گردہ 500 گرام برآمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی نعیم شاہ نے مخبر خاص کی اطلاع پر 2G ایریا کہ نزدیک چلڈرن پارک میں سٹریٹ لائیٹ کی روشنی کی نیچے بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیاتومحمد زعفران ولد نذیر محمد سکنہ عیسی ٰ خیل میانوالی، بنارس خان ولد اللہ دتہ سکنہ ہمک، اسد اقبال ولد مقبول الہی سکنہ کلر کہار، عابد ولد امیر عالم سکنہ اٹک کو بر موقع گرفتار کر لیا۔ رقم پڑ یکجا کرنے پر نقد رقم مبلغ 28,300،تاش کے 52 پتے اور05 عدد موبائل فون مالیتی 34,000 ہزار روپے وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں کر لیئے گئے۔ملزمان نے شارع عام پر قمار بازی کر کے ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس

      

   

Tuesday, May 14, 2019