ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

تھانہ بسال کے ایس آئی محمد حیات خان نے ایک مشکوک شخص نصیر الدین ولد لعل خان سکنہ جنڈ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے تحریری استغاثہ بھجوایا کہ بسلسلہ پرائس چیکنگ اشیاء خورد و نوش اٹک بازار کا دورہ کیا گیا ہے تو دوران چیکنگ خرم شہزاد ولدقاضی غلام مرتضٰی سکنہ گوندل حال دوکاندار سے بذریعہ نائب قاصد سے خریداری کرائی، دوکاندار مذکور ہ نے دہی 100 روپے فی کلو فروخت کیا جبکہ سرکاری ریٹ -/75 روپے فی کلو مقررہ ہے۔دوکاندار مذکورہ نے -/25 روپے فی کلو زائد نرخ پر فروخت کیا ہے اس طرح مذکورہ دوکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ سال 1977 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا۔جس پر تھا نہ سٹی اٹک کے ایس آئی لیاقت خان نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی محمود خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر امیر افضل مارکیٹ بحد رقبہ پنڈ صاحب خان پہنچے تو حق نواز ولد محمد مسکین قوم مغل سکنہ پنڈ صاحب خان تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک اپنی دکان میں الیکٹرنک کانٹا پر چھوٹا سلنڈر گیس رکھ کردرمیانہ گیس سلنڈر سے بذریعہ نوزل بمعہ پائپ گیس فلنگ کررہا تھا۔ حق نواز گیس فلنگ کرنے کا کوئی لائسنس پیش نہ کرسکا۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

Wednesday, May 15, 2019