اٹک پولیس نے متعدد منشیات فروش گرفتار کر لئے

تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص سرفراز حسین ولد حفاظت حسین شاہ سکنہحسن ابدال سے 2400گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی نے ایک مشکوک شخص زوہیب ولد نواب خان ساکن ڈھوک شرفاء تحصیل و ضلع اٹک سے 11کپی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی محمد رفیق نے ایک فورڈ ڈالہ نمبر پشاور 4853/C برنگ سرخ جانب حاجی شاہ جسکو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری،غفلت لاپرواہی سیرانگ سائیڈ سے گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے چلا رہا تھاآیا جسکو روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے جانب پشاور گاڑی دوڑا دی جسکا تعاقب کرکے بالمقابل مصری ہوٹل با امداد ہمراہی ملازمان روکا گیا۔ دریافت پر ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ نورشاہ ولد حریف شاہ سکنہ اٹک بتایا۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی ذوالقار علی نے چارپٹھان افغان مہاجرین کو روک کر پڑتال کارڈ کی تو عطاخان ولدعمار خان، اکبر خان ولد حولدار، آدم خان ولدملک خان، بگڑ ولد اشرف اقوام افغانی پٹھان سکنائے حال کمڑیال کسی قسم کے کارڈ یا شناخت اجازت نامہ پیش نہ کرسکے مذکورہ نے پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیارکرکے جرم کا ارتکاب کیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, May 16, 2019