اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا روایا ں جا ری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے ایک مشکوک شخص محمد ممتاز عرف تاج ولد زرداد خان سکنہ حسن ابدال سے کل 1100 گرام چرس برآمد کرکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی ضمیر حسین شاہ نے مشکوک شخص فیضان علی ولد عبدالمجید سکنہ فتح جنگ سے 10 بوتل شراب برنگ براؤن برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی کریم نواز نے بسلسلہ سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان دیہہ چورہ شریف سے پیدل آنے والے نوجوان مدثر حسین ولد محمد اعجاز سکنہ جنڈ سے ایک عدد کلاشنکوف معہ تین میگزین ،180 روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد اسماعیل نے ایک شخص زمرد خان ولد جہاندادساکن حسن ابدال سے رائفل 8MM معہ معتدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
رجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, May 18, 2019