مورخہ 27.1.2019 کو مسمی آفاق شاہ سکنہ مظفر آباد سے 2 نامعلوم اشخاص نے بفاہد روڈ پر ویرانے میں اسلحہ کی نوک پر کرولا کار نمبری 164/GAG نقد رقم 90000 روپے ، دو موبائل فو ن گاڑی کی رجسٹریشن بک چھین لی اور فرار ہو گئے۔ جس پر تھانہ صد رحسن ابدال میں مقدمہ درج ہوا حسب ہدایت جناب DPOصاحب اٹک زیر نگرانی ASP/SDPO صاحب حسن ابدال سرکل SHOتھانہ صدر حسن ابدال ،تسکین عباسASI نےدن رات محنت کرکے اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ملزمان مسمیان 1 محمد شاہ سکنہ چارسدہ اور نمبر 2 بصیر سکنہ چارسدہ جو کہ بین الصوبائی منشیات فروش اور ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں، کو گرفتار کیا اور بوقت گرفتاری ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی جس پر الگ الگ مقدمات درج ہوئے ۔اور دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر اُن سے چھینی ہوئی گاڑی کرولا کار نمبری GAG/164 موبائل فونز اور رجسٹریشن بک گاڑی اور نقد رقم 90000 روپےاور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس