اٹک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن

تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاداحمد نے ایک شخص سفارش خان ولد بنارس خان قوم پٹھان ساکن محلہ نورا بابا سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 20 لیٹر دیسی شراب برنگ مالٹا بر آمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی محمد نعیم خان نے تفتیش مقدمہ نمبر 150 مورخہ 09.06.19 بجرم 302/364/201/34 ت پ تھانہ سٹی اٹک میں ملزم زکریا خان ولد عبدالسلام قوم پٹھان ساکن اٹک شہر گرفتار شدہ بر ریمانڈ جسمانی سے دوران انٹیروگیشن ملزم مذکور کے انکشاف پربوقت وقوعہ استعمال ہونے والی کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات نے ایک شخص عبدالمطلب خان ولد طور خان سکنہ جنڈ پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی اعزاز علی نے تفتیش مقدمہ نمبر 171 مورخہ 20.08.18 بجرم 395/412 
ت پ تھانہ جنڈ میں ملزم شمریز آزاد ولد محمدآزاد سکنہ ایبٹ آباد سے دوران انٹیروگیشن ملزم شمریز آزاد کیانکشاف پر بوقت وقوعہ استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

   

 
Monday, May 20, 2019