ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی محمد لطیف نے مخبر خاص کی اطلاع پر سجاد حسین ولد فدا حسین سکنہ راولپنڈی سے 3000 گرام چرس برآمد کر لی۔مذکورہ ایس آئی نے ایک اور مقدمہ میں مشکوک شخص سلیم حیدر ولد تنویر حسین سکنہ فتح جنگ سے کل 3000گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھان صدر حسن ابدال کے ایس آئی محمد کوثر نے ایک شخص رفیع اللہ ولد مظفرسعدسکنہ مردان سے پسٹل 30 بور معہ معتدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد وقار نے تفتیش مقدمہ نمبر 148 مورخہ 19.5.19 بجرم 393 ت پ میں گرفتار شدہ ملزمان عاشق حسین، راقب حسین پسران غلام حسین سکنائے ہری پور، جاوید نسیم ولد عنایت خان سکنہ ہری پورسے دوران انٹیروگیشن ملزم راقب کے انکشاف پر بروز وقوعہ استعمال ہونے والا پسٹل30 بورمعہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔مذکورہ ایس آئی نے تفتیش مقدمہ نمبر 148 مورخہ 19.5.19 بجرم 393 ت پ تھانہ صدر حسن ابدال میں گرفتار شدہ ملزمان عاشق حسین، راقب حسین پسران غلام حسین سکنائے ہری پور، جاوید نسیم ولد عنایت خان سکنہ ہری پورسے دوران انٹیروگیشن ملزم جاوید کے انکشاف پر بروز وقوعہ استعمال ہونے والا پسٹل30 بورمعہ معتدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, May 22, 2019