اٹک پولیس کی شاندار کاروائی متعدد ملزمان رنگے ہا تھوں گرفتار

تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے راضی خان ولد فریدی خان ساکن حسن ابدال سے کل 1500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی غلام احمد نے ایک مشکوک شخص وحید اختر ولد محمد اشرف سکنہ فتح جنگ سے کل 210 1گرام چرس برآمدکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی ابرار احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر دلاور خان ولد اعتبار خان سکنہ جنڈ سے کل1200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کے ایس آئی منور خان نے تفتیش مقدمہ نمبر 121 مورخہ 5.5.19 بجرم 324/34 ت پ تھانہ حضرومیں مخبر خاص کی اطلاع پرFIR کے نامزد ملزم محمد اسماعیل ولد محمد جمیل سکنہ حضرو سے پسٹل 30بو ر معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

 

   

Thursday, May 23, 2019