اٹک پولیس کا چائلڈ لیبر کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ضلع اٹک میں چائلڈ لیبر لاء کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام SHO صاحبان اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ تھانہ میں چائلڈ لیبر لاء کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے جو کمسن بچے/بچیاں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں کام کر رھے ہیں ان مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔ اسی طرح عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اگر کسی جگہ چائلڈ لیبر لاء کی خلاف ورزی ہوتے دیکھیں تو متعلقہ تھانہ پولیس کو اطلاع کریں اور اسکی فوٹو یا ویڈیو اٹک پولیس فیس بک پیج پر بھیجیں تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔
ترجمان اٹک پولیس

   

Thursday, May 23, 2019