اٹک پولیس کا جر ائم پسشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری متعدد گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی محمد عثمان نے ایک مشکوک شخص سجاد حسین شاہ ولد سجاول شاہ ساکن بولیانوال سے کل 1170 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے ایس آئی محمد لطیف نے ایک مشکوک شخص ایوب خان ولد امیر باچا سکنہ مالاکنڈسے کل 1220 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی محمد کوثر نے مخبر خاص کی اطلاع پر قمار بازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ ر کیاتو مسمیان ساجد ولد محمد اقبال سکنہ برھان، محمد مشتاق ولد محمد آمین سکنہ حضرو، عبد الخلیل ولد عظیم خان سکنہ گولڑہ، عبد الوحید ولد حکیم سکنہ برھان، صداقت ولد محمد مقبول سکنہ برھان کو برموقع گرفتار کر کے پڑپر لگی کل رقم 13500 سو روپے معہ 4 عدد موبائل فون مالیتی 10ہزار روپے اور 4 عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Friday, May 24, 2019